2026 میں پاکستان کی ترقی سے متعلق نئی نجومی پیشگوئیاں

0
177
2026 میں پاکستان کی ترقی سے متعلق نئی نجومی پیشگوئیاں

پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے سال 2026 کے بارے میں ایک بار پھر اہم پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والا وقت ملک کے لیے ترقی اور استحکام کی علامت بن سکتا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ وہ ماضی میں 15 مئی 2025 کو پاکستان کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ قرار دے چکی تھیں، جس کے بعد ملک کی سمت میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔ ان کے مطابق نئے سال میں پاکستان کی ترقی کی رفتار کم ہونے کے بجائے مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں۔
حکومتی مستقبل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک نیا نظام ابھر سکتا ہے، جس کی بنیاد رواں برس کے دوران رکھے جانے کے آثار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی سطح پر کوئی بڑی پیش رفت ہوئی تو وہ تصادم کے بجائے مفاہمت کے ذریعے ہو سکتی ہے۔
سامعہ خان کے مطابق ملکی سیاست میں تین شخصیات کے ستارے اس وقت مضبوط دکھائی دے رہے ہیں، جن میں موجودہ وزیرِاعظم شہباز شریف بھی شامل ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں انہوں نے رائے دی کہ اگرچہ ان کی سیاسی تربیت مؤثر رہی ہے، تاہم وہ انہیں طویل المدتی سیاست میں زیادہ فعال نہیں دیکھ رہیں۔ اس کے برعکس آصفہ بھٹو زرداری کو انہوں نے بے نظیر بھٹو کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھنے والی شخصیت قرار دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے ماہرِ نجوم کا کہنا تھا کہ جنوری اور فروری کے دوسرے ہفتے تک کسی ممکنہ مفاہمت یا ڈیل کے امکانات موجود ہو سکتے ہیں، تاہم اس کے بعد حالات مشکل رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

Leave a reply