فیصل قریشی: بچوں کے محفوظ مستقبل کی فکر والد کی سب سے بڑی ذمہ داری

0
77
فیصل قریشی: بچوں کے محفوظ مستقبل کی فکر والد کی سب سے بڑی ذمہ داری

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے والد کے طور پر اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے کم عمر ہوں تو والدین کے دل میں سب سے بڑا خوف یہی ہوتا ہے کہ کہیں وہ اپنے بچوں کو زندگی میں سیٹل اور محفوظ مستقبل میں دیکھنے سے پہلے دنیا سے نہ چلے جائیں۔
فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے خودمختار اور محفوظ زندگی گزاریں، اور ایک والد کے طور پر یہ ان کی سب سے بڑی فکر ہے کہ اگر ان کے ساتھ کچھ ہو جائے تو بچوں کا کیا ہوگا۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں، چاہے انہیں اس کے لیے نیند قربان ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ چاہے وہ دیر رات تک شوٹنگ میں مصروف ہوں، صبح اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے اور تیار کرنے کا معمول کبھی نہیں چھوڑتے۔
فیصل قریشی نے فنکاروں کے لیے ملک میں حکومتی سطح پر عدم تحفظ کی جانب بھی توجہ دلائی اور کہا کہ زندگی بھر کی خدمات کا معاوضہ وفات کے بعد کچھ ہزار یا ایک لاکھ روپے کے چیک سے پورا نہیں کیا جا سکتا۔
فیصل قریشی اپنی اہلیہ ثنا فیصل اور دو بچوں آیت اور فرمان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں اور ان دنوں مقبول ڈرامے میں کردار کامران کے ذریعے شائقین کی دل جیت رہے ہیں۔

Leave a reply