
یومِ قائد کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ منظرِ عام پر آ گیا ہے۔
یہ نغمہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات، قیامِ پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں اور برصغیر کی تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے۔ نغمے میں قومی عزم، استقامت اور اتحاد کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے جبکہ قائداعظم کی بصیرت افروز قیادت کو مؤثر انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
’’پیغامِ قائد‘‘ نہ صرف قائداعظم کے افکار کی یاد تازہ کرتا ہے بلکہ ایک محفوظ، مضبوط اور باوقار پاکستان کے مستقبل کی امید بھی ظاہر کرتا ہے۔ اس نغمے کے ذریعے بالخصوص نوجوان نسل کو تحریکِ پاکستان، قومی قربانیوں اور حب الوطنی کے جذبے سے روشناس کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
نغمے کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مثبت ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں صارفین نے اسے قومی یکجہتی، اتحاد اور حوصلے کو فروغ دینے والی ایک مؤثر کاوش قرار دیا۔









