مسجد نبویؐ کے معروف مؤذن شیخ فیصل نعمان سپردِ خاک

0
121
مسجد نبویؐ کے معروف مؤذن شیخ فیصل نعمان سپردِ خاک

مسجدِ نبویؐ کے معروف مؤذن شیخ فیصل نعمان انتقال کر گئے۔ ان کی تدفین نمازِ فجر کے بعد مدینہ منورہ کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں کی گئی۔
مسجد انتظامیہ کے مطابق شیخ فیصل نعمان کا انتقال 23 دسمبر کو ہوا۔ وہ سن 2001 سے مسجدِ نبویؐ میں مؤذن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ان کی آخری اذان کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق اذان دینا شیخ فیصل نعمان کے خاندان کی ایک قدیم روایت رہی ہے۔ ان کے والد اور دادا بھی مسجدِ نبویؐ میں مؤذن کے فرائض انجام دیتے رہے۔ شیخ فیصل کے والد کو صرف 14 برس کی عمر میں مؤذن مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے 90 سال سے زائد عرصے تک یہ خدمت سرانجام دی۔ والد کے انتقال کے بعد یہ ذمہ داری شیخ فیصل نعمان نے سنبھالی۔

Leave a reply