ماہرین فلکیات نے لیموں نما سیارہ دریافت کر لیا

0
134
ماہرین فلکیات نے لیموں نما سیارہ دریافت کر لیا

ماہرینِ فلکیات نے ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ایک منفرد سیارہ دریافت کیا ہے جس کی شکل لیموں جیسی ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارہ اتنا غیر معمولی ہے کہ یہ ستاروں اور سیاروں کے درمیان فرق کرنا مشکل بنا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے سائنس دانوں نے اس سیارے کا نام PSR J2322-2650b رکھا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ سیارہ اپنے مرکزی ستارے کے گرد صرف 10 لاکھ میل کے فاصلے پر گردش کرتا ہے، جو زمین اور سورج کے فاصلے سے تقریباً 100 گنا کم ہے، اور اس کا ایک سال صرف 7.8 گھنٹے پر مشتمل ہے۔

اس سیارے کا مرکزی ستارہ ایک پلسر ہے، یعنی ایک تیزی سے گھومنے والا نیوٹرون ستارہ، جس کی شدید کششِ ثقل کی وجہ سے سیارہ بیضوی شکل اختیار کر چکا ہے۔

مزید برآں، اس سیارے کے ماحول میں ہیلیئم اور کاربن کی مقدار بہت زیادہ ہے اور یہاں انتہائی تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ دریافت رواں ہفتے ’دی آسٹروفزیکل جرنل لیٹرز‘ میں شائع ہوئی ہے اور فلکیات کے میدان میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Leave a reply