بھارت کو عالمی ٹیکنالوجی اتحاد ’’پیکس سیلیکا‘‘ سے نکال دیا گیا

0
99
بھارت کو عالمی ٹیکنالوجی اتحاد ’’پیکس سیلیکا‘‘ سے نکال دیا گیا

بھارت کو جدید ٹیکنالوجی سے متعلق ایک اہم عالمی اتحاد ’’پیکس سیلیکا‘‘ کی رکنیت سے باہر کر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد بھارت میں سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اتحاد سے اخراج پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے اور اسے موجودہ حکومت کی عالمی سطح پر ساکھ میں کمی سے جوڑ دیا ہے۔

کانگریس رہنما جے رام رمیش نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں بھارت کو بین الاقوامی سطح پر مختلف چیلنجز کا سامنا رہا ہے، جس کے اثرات عالمی تعلقات پر بھی پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی کے بعد ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں بھارت کا پیکس سیلیکا اتحاد سے باہر ہونا غیر متوقع نہیں۔

پیکس سیلیکا ایک بین الاقوامی اتحاد ہے جس کا مقصد قابلِ اعتماد شراکت دار ممالک کے ساتھ محفوظ اور مستحکم سلیکون سپلائی چین قائم کرنا بتایا جاتا ہے۔

Leave a reply