سرحدی تنازع اور پارلیمنٹ کا خاتمہ: کیا حکومت نیا راستہ لے رہی ہے؟

تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔
وزیراعظم نے شاہی فرمان کے ذریعے کہا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مختلف چیلنجز کا سامنا کیا، اور اب وہ چاہتے ہیں کہ تمام مسائل کا حل عوامی ووٹ کے ذریعے سامنے آئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے وقت کہا تھا کہ وہ جنوری 2026 کے آخر تک پارلیمنٹ تحلیل کر سکتے ہیں۔








