فیض حمید کا تعلق کہاں سے ہے اور انہیں سزا کیوں سنائی گئی؟

0
155
فیض حمید کا تعلق کہاں سے ہے اور انہیں سزا کیوں سنائی گئی؟

سابق ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا تعلق چکوال سے ہے۔ انہیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

فیض حمید نے اپنی فوجی خدمات کا آغاز بلوچ رجمنٹ سے کیا اور بعد ازاں انٹیلی جنس اور انسداد جاسوسی کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلیجنس سیکشن میں ڈی جی کے طور پر اور جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف اسٹاف کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

16 جون 2019 کو انہیں وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے دوران آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ ان کی مدت ملازمت میں ملکی اور علاقائی سکیورٹی معاملات پر خاص توجہ دی گئی۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان کی ایک تصویر کابل میں وائرل ہوئی، جس کے بعد کچھ مبصرین نے ان پر سیاسی و عسکری معاملات میں مبینہ مداخلت کے الزامات بھی لگائے۔

اکتوبر 2021 میں انہیں کور کمانڈر پشاور اور بعد ازاں کور کمانڈر بہاولپور مقرر کیا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہوئی اور 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کیا گیا۔

Leave a reply