پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل

0
86
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل

لاہور: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شرکت کا موقع مل گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا نے قومی ویمنز ٹیم کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے، جسے ملک میں خواتین فٹبال کے بڑھتے ہوئے معیار کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ فیفا سیریز میں جگہ بنانے سے قومی ویمنز ٹیم کے لیے نئے دور کا آغاز ہوگا، جس سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع اور مضبوط مقابلوں کا سامنا کرنے کا موقع ملے گا۔

فیفا سیریز 2026 کے مارچ اور اپریل میں منعقد ہوگی، جبکہ ویمنز ایونٹ کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔ خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کی تفصیل 2026 کے اوائل میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply