“پنجاب میں سیاسی بھونچال، سدھو کی اہلیہ کا دھماک خیز دعویٰ”

پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو کے ایک بیان نے ریاستی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے کے لیے خطیر رقم درکار ہوتی ہے، تاہم ان کے پاس ایسی کوئی مالی طاقت نہیں۔
نوجوت کور سدھو کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کا خاندان کسی بھی سیاسی جماعت کو پیسہ دینے کی اہلیت نہیں رکھتے، لیکن پنجاب کو ایک خوشحال اور مضبوط ریاست بنانے کی صلاحیت ضرور رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کانگریس انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کرتی ہے تو وہ سیاست میں واپسی پر غور کریں گی۔
ان کے اس بیان کے بعد بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی نظام پر ایک سنگین الزام قرار دیا ہے۔
یہ معاملہ تیزی سے پنجاب کی سیاست کا مرکزی موضوع بنتا جارہا ہے۔








