
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
اداکار جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے خوشخبری سنائی، جس میں وہ روایتی پنجابی لباس میں کھیت کے پس منظر میں بیٹھے نظر آئے۔ پوسٹ کے کیپشن میں جوڑے نے لکھا: “ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا اپنا دیکھ لو” اور خاقان شاہنواز نے انگوٹھی کے ایموجی کے ذریعے اعلان کو مزید دلچسپ بنایا۔
مداحوں، دوستوں اور شوبز شخصیات نے اداکار جوڑے کو پوسٹ پر مبارکباد پیش کی، جبکہ سبینہ سید نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے نیک خواہشات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ سبینہ سید نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2017 میں کیا جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں فلم و ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا۔









