
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے اسٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوف، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔
یہ غیر ملکی اسٹاف اپنے وطن میں اہل خانہ کے ساتھ کرسمس اور نیو ایئر منانے کے بعد دوبارہ ٹیم کے ساتھ جوائن کرے گا۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کی موجودہ مصروفیات کم ہونے کی وجہ سے اسٹاف کو یہ فرصت ملی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرے گا۔ اس سے قبل ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹرائی سیریز کے فائنل کے بعد نیوزی لینڈ روانہ ہو چکے ہیں۔









