راج ناتھ کے پاکستان مخالف بیان پر سکھوں کا ردعمل شدت اختیار کرگیا

0
92
راج ناتھ کے پاکستان مخالف بیان پر سکھوں کا ردعمل شدت اختیار کرگیا

کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھ کمیونٹی نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان سے متعلق حالیہ بیان کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیردفاع کو پاکستان کے صوبہ سندھ پر بیان دینے کے بجائے اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے مطابق بھارت میں داخلی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ملک مختلف حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے۔ سکھ رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب مستقبل میں بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی صورت میں ابھرے گا۔

مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا نوٹس لے اور مذہبی و سیاسی آزادی کے حق کی حمایت کرے۔

Leave a reply