
پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڈنگ کے اصولوں میں تبدیلی کر دی ہے تاکہ صرف سنجیدہ خریدار ہی عمل کا حصہ بن سکیں۔
پی سی بی کے مطابق نیلامی میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد کو اب دو لاکھ ڈالر قابلِ واپسی اور بیس ہزار ڈالر ناقابلِ واپسی فیس جمع کروانا ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد ان درخواست گزاروں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو محض تشہیر یا غیر سنجیدہ دلچسپی کے ساتھ کاغذات جمع کراتے ہیں۔
نئی ہدایات کے تحت ٹیم خریدنے کے خواہشمند بولی دہندگان کو اپنی پیشکش کے ساتھ فیس لازمیپی ایس ایل ٹیم نیلامی کے لیے بڈنگ فیس کا نیا طریقہ کار متعارفپی ایس ایل ٹیم نیلامی کے لیے بڈنگ فیس کا نیا طریقہ کار متعارف جمع کرانا ہوگی۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ دو نئی ٹیموں کی خریداری کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔









