سنگیتا کا پاکستان آئیڈل کے ججز پر تبصرہ: “سینئرز کو موقع ملنا چاہیے تھا

0
134
سنگیتا کا پاکستان آئیڈل کے ججز پر تبصرہ: "سینئرز کو موقع ملنا چاہیے تھا

پاکستان کی سینئر اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں کہا کہ پاکستان آئیڈل کے ججز میں سینئر فنکاروں کو شامل کرنا چاہیے تھا۔

سنگیتا نے فواد خان کو جج کے طور پر شامل کیے جانے پر تنقید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راحت فتح علی خان کو جج کے طور پر منتخب کرنا ایک بہترین فیصلہ تھا، لیکن باقی ججز کے لیے کسی سینئر فنکار کو منتخب کرنا زیادہ مناسب ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا، “میں کتنی سینئر ہوں، میں نے تقریباً 100 فلموں کے گانے بنوائے ہیں اور میرے زیادہ تر گانے ہٹ ہوئے ہیں، اس لیے مجھے ججز میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔”

سنگیتا نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے ججز کا انتخاب کیا، وہ ہمارے جیسے سینئر فنکاروں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔

Leave a reply