“قیمتوں کا طوفان: سونا اور چاندی نے سب ریکارڈ توڑ دیے!”

0
86
“قیمتوں کا طوفان: سونا اور چاندی نے سب ریکارڈ توڑ دیے!”

آج سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ ریکارڈ بھی پیچھے رہ گئے ہیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت 7,700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6,601 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے تک جا پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4,142 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا اور فی تولہ چاندی 152 روپے مہنگی ہو کر 5,422 روپے ہو گئی۔

Leave a reply