سیمی فائنل میں بھارت کو شکست، پاکستان اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

0
127
سیمی فائنل میں بھارت کو شکست، پاکستان اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں تین فریم سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کے آغاز میں بھارت کے پنکج ایڈوانی نے پہلے سنگل میں اسجد اقبال کو ہرایا، تاہم دوسرے سنگل میں محمد آصف نے برجیش دامانی کو مات دے کر مقابلہ برابر کر دیا۔

ڈبلز میں اسجد اقبال اور محمد آصف نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جوڑی پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کو شکست دی۔
محمد آصف نے نہ صرف دونوں سنگلز میں کامیابی حاصل کی بلکہ ڈبلز فریم کی جیت میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

ریورس سنگل میں بھی محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر پاکستان کی فائنل تک رسائی کو یقینی بنا دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

Leave a reply