
واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسیجنگ ایپس میں سے ایک ہے، اور اس میں موجود متعدد فیچرز صارفین کو بہتر سہولت اور زیادہ پرائیویسی فراہم کرتے ہیں۔ انہی فیچرز میں سے ایک نوٹیفکیشن پریویو ہے، جس کے ذریعے پیغامات لاک اسکرین یا نوٹیفکیشن بار میں نظر آجاتے ہیں۔ اگر آپ اپنی چیٹس کو زیادہ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر بند کیا جا سکتا ہے۔
واٹس ایپ نوٹیفکیشن میں پیغام ظاہر ہونے سے روکنے کا طریقہ
واٹس ایپ ایپلیکیشن کھولیں۔
اوپر دائیں جانب موجود تھری ڈاٹ مینیو پر ٹیپ کریں۔
تھری ڈاٹ مینیو = تین نقطوں والا مینیو
سیٹنگز میں جائیں اور وہاں سے پرائیویسی کا انتخاب کریں۔
ایپ لاک کے سیکشن میں جائیں۔
اگر آپ زیادہ تحفظ چاہتے ہیں تو بائیومیٹرک تصدیق — مثلاً فنگر پرنٹ کو آن کریں۔
اس کے بعد نظر آنے والے کنٹینٹ اِن نوٹیفکیشنز یا نوٹیفکیشن کنٹینٹ کے آپشن کو بند کر دیں۔
اس فیچر کو آف کرنے کے بعد آپ کے واٹس ایپ میسیجز نہ تو لاک اسکرین پر ظاہر ہوں گے اور نہ ہی نوٹیفکیشن پریویو میں دکھائی دیں گے۔ اس طرح آپ اپنی گفتگوؤں کو مزید پرائیویٹ رکھ سکتے ہیں۔









