
ہفتے کے روز سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 4,065 ڈالر تک پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 428,862 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,972 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 367,680 روپے تک پہنچ گئی۔









