صرافہ مارکیٹ میں پراسرار ٹھہراؤ ، ماہرین بھی حیران!

0
118
صرافہ مارکیٹ میں پراسرار ٹھہراؤ ، ماہرین بھی حیران!

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا آج بھی اپنی گزشتہ سطح پر برقرار رہا، اور فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر مستحکم رہی، جہاں فی اونس قیمت 4042 ڈالر درج کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سونے کے فی تولہ ریٹ میں 5 ہزار روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

Leave a reply