طلحہ انجم نے نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے پر معافی مانگ لی

0
99
طلحہ انجم نے نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے پر معافی مانگ لی

پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں اپنی حالیہ پرفارمنس کے دوران بھارتی پرچم تھامنے کے واقعے پر معافی مانگی ہے۔ یہ واقعہ پچھلے ہفتے پیش آیا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی تھی۔

طلحہ انجم نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں کہا کہ اسٹیج پر ماحول مختلف محسوس ہو رہا تھا۔ پرفارمنس کے دوران ایک بھارتی نوجوان نے انہیں پرچم تھما دیا، جسے انہوں نے جذباتی طور پر قبول کیا۔ ریپر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسے اسٹیج پر موجود بھارتی مداحوں کی حمایت کے طور پر لیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، “مجھے احساس ہی نہیں تھا کہ میں کتنے وقت تک پرچم کے ساتھ کھڑا رہا۔ جن لوگوں کا دل میرے کسی عمل سے دکھا، میں ان سب سے معذرت کرتا ہوں۔ میں پاکستان کی وجہ سے ہوں اور جہاں بھی جاتا ہوں، لوگ مجھے پاکستانی ریپر کے طور پر جانتے ہیں۔”

طلحہ انجم نے پہلے سوشل میڈیا پر اپنے عمل کا دفاع بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا فن سرحدوں کا پابند نہیں، مگر بعد میں انہوں نے اپنے ردعمل پر غور کرتے ہوئے معافی پیش کی۔

Leave a reply