اقوامِ متحدہ: امریکا دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار

0
138
اقوامِ متحدہ: امریکا دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار

اقوامِ متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کوآرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز کی تازہ رپورٹ میں امریکہ کو 2024 میں دنیا کا سب سے بڑا امداد فراہم کرنے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر عالمی انسانی امداد کے طور پر فراہم کیے، جو عالمی مجموعی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امداد فراہم کرنے والے ممالک میں یورپی یونین دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات تیسرے نمبر پر رہا۔ یو اے ای نے انسانی بنیادوں پر 1.46 بلین ڈالر کی مدد فراہم کی، جو عالمی امداد کا 7.1 فیصد ہے۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال عالمی سطح پر مجموعی انسانی امداد کی رقم 20.5 بلین ڈالر رہی۔ سب سے زیادہ مدد فلسطین کو فراہم کی گئی، جو تمام عالمی امداد کا 44 فیصد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ سوڈان کے بحران کے لیے تقریباً 600 ملین ڈالر جبکہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے بھی فوری امدادی رقوم جاری کی گئیں۔

Leave a reply