ٹرمپ کا سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد عملی اقدامات کا اعلان

0
100
ٹرمپ کا سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد عملی اقدامات کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے جلد عملی اقدامات کا آغاز کریں گے۔

امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے سوڈان کی صورتحال پر مضبوط اقدام اٹھانے کی درخواست کی ہے، جس کے بعد واشنگٹن اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان پہلے ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا، تاہم خطے کی اہمیت اور بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اب اس تنازع کے حل کے لیے کام شروع کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2023 سے سوڈان میں حکومتی فورسز اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ باغی ملیشیا نے الفشر شہر پر قبضہ کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق جھڑپوں کے آغاز سے اب تک اموات کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Leave a reply