پاکستان نے بنگلا دیش کو تیسرے ہاکی میچ میں بھی شکست دے دی، سیریز کلین سوئپ

0
149
پاکستان نے بنگلا دیش کو تیسرے ہاکی میچ میں بھی شکست دے دی، سیریز کلین سوئپ

پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ بھی جیت لیا۔ میچ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں 10-3 رہا، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ڈبل ہیٹرک کرتے ہوئے 6 گول اسکور کیے۔ اس کے علاوہ عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد اور رانا ولید نے ایک ایک گول کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گول اسکور کیے۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز محمد سفیان خان کو دیا گیا۔

Leave a reply