وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا

0
118
وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتیں 15 نومبر کی رات بارہ بجے سے نافذ العمل ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کیقیمت 278 روپے 44 پیسےسے بڑھاکر 284 روپے 44 پیسےفی لیٹرکردی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 82 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اب 170 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 9 روپے 29 پیسے بڑھا کر 194 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روپے کی قدر میں کمی اور مقامی ٹیکسوں کی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے اندرونِ ملک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں متاثر ہوئی ہیں۔ فی الحال پیٹرول پر 80 روپے 52 پیسے اور ڈیزل پر 79 روپے 71 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم اور کاربن لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

تیل کی درآمدی لاگت اور کرنسی کی اتار چڑھاؤ بھی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزارتِ خزانہ نے اوگرا کی سفارشات موصول ہونے کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کیا، جو ملک بھر میں نافذ العمل ہیں۔

Leave a reply