سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا

0
102
سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے تصدیق کی ہے کہ تمام کھلاڑی پاکستان میں موجود رہیں گے اور کوئی بھی کھلاڑی واپس نہیں جارہا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مینیجر کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کے تمام ارکان اپنے شیڈول کے مطابق سیریز میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ چند کھلاڑی واپسی پر غور کر رہے ہیں، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیم کو سکیورٹی کے حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔

چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم سے ملاقات میں سکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مہمان ٹیم نے دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ذاتی وجوہات کی بنا پر شرکت نہ کر سکے تو متبادل کھلاڑی شامل کیا جائے گا۔

سری لنکا کو پاکستان کے خلاف دو مزید ون ڈے میچز اور اس کے بعد سہ ملکی سیریز میں حصہ لینا ہے۔

Leave a reply