سینیٹ میں (ن) لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی خالقِ حقیقی سے جا ملے

0
93
سینیٹ میں (ن) لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی خالقِ حقیقی سے جا ملے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

وہ مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply