چیف جسٹس سے حقیقی قیادت دکھانے کا مطالبہ، جسٹس منصور علی شاہ کا خط سامنے آ گیا

0
114
چیف جسٹس سے حقیقی قیادت دکھانے کا مطالبہ، جسٹس منصور علی شاہ کا خط سامنے آ گیا

کراچی: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک خط لکھ کر عدلیہ کے موقف کی وضاحت پر زور دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے خط میں کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق فیصلے سے قبل چیف جسٹس کو فوری طور پر ایگزیکٹو سے رابطہ کرنا چاہیے اور واضح کرنا چاہیے کہ آئینی عدالتوں کے ججز کی رائے کے بغیر کسی بھی ترمیم پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے یہ بھی تجویز دی کہ مجوزہ ترمیم پر مشترکہ موقف طے کرنے کے لیے آئینی عدالت کے ججز پر مشتمل ایک کنونشن بلایا جا سکتا ہے۔

خط میں چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ صرف ادارے کے ایڈمنسٹریٹر نہیں بلکہ گارڈین بھی ہیں اور اس وقت عدلیہ کی قیادت حقیقی معنوں میں ان سے متوقع ہے۔

Leave a reply