سابق وزیراعظم آزادکشمیرکے وارنٹ گرفتاری جاری

0
132
سابق وزیراعظم آزادکشمیرکے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالتی کارروائی کے دوران سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی، جس کے بعد عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Leave a reply