27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف نے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

0
142
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف نے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کے لیے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر انہیں بتایا گیا کہ پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ سے متعلق شق سینیٹ میں پیش کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ شق کابینہ کے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی، اور انہوں نے فوری طور پر اسے واپس لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ منتخب وزیراعظم ہمیشہ قانون اور عوام کے سامنے جوابدہ رہتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں پیش کیے گئے 27 ویں آئینی ترمیمی مسودے میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ کی شق شامل تھی، جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ وزیر اعظم کا بھی نام شامل کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply