میلبرن: 17 سالہ کرکٹر گردن پر گیند لگنے سے ہلاک

0
147
میلبرن: 17 سالہ کرکٹر گردن پر گیند لگنے سے ہلاک

میلبرن میں 17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے ہلاک ہو گئے۔ واقعہ میلبرن ایسٹ میں ہفتے کے آغاز میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق بین آسٹن کو گردن پر گیند لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

کرکٹ وکٹوریہ نے تصدیق کی کہ حادثہ بال تھروئنگ ڈیوائس سے پیش آیا۔ بین آسٹن ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، تاہم ہیلمٹ کا سٹم گارڈ موجود نہیں تھا۔

ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ نک کمنز نے کہا کہ یہ حادثہ اس انداز میں ہوا جیسے 11 سال قبل فلپ ہیوز کے ساتھ پیش آیا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا، کلب انتظامیہ اور بین آسٹن کے اہل خانہ نے واقعے پر گہرا صدمہ ظاہر کیا ہے۔

Leave a reply