ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان یوروفائٹر ٹائیفون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

0
107
ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان یوروفائٹر ٹائیفون طیاروں کی خریداری کا معاہدہ

ترکیہ نے اپنی فضائی قوت کو جدید بنانے کے لیے برطانیہ سے 20 یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔

انقرہ میں ہونے والی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر اردوان نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے ایک نئے دور کی علامت ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کی مالیت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، جبکہ پہلا بیڑا 2030 تک ترکیہ کو فراہم کیا جائے گا۔ ترک وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ قطر اور عمان سے بھی اضافی ٹائیفون طیارے خریدنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ خطے میں اپنی فضائی برتری کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق ترکیہ آئندہ برسوں میں مجموعی طور پر 120 جنگی طیارے حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں دونوں ممالک کے درمیان 40 یوروفائٹر طیاروں کی خریداری پر ابتدائی اتفاقِ رائے ہوا تھا۔

Leave a reply