سونے کی قیمتوں میں اضافہ، پانچ روزہ کمی کے سلسلے کو بریک لگ گیا

0
117
سونے کی قیمتوں میں اضافہ، پانچ روزہ کمی کے سلسلے کو بریک لگ گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل پانچ روز تک کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1543 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 57 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5124 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 18 ڈالر اضافے کے ساتھ 4113 ڈالر تک پہنچ گئی۔

Leave a reply