پی ٹی آئی عمر ایوب اور شبلی فراز کی نشستوں پر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث ان کی خالی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پارٹی حصہ لے گی۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں چار درخواستیں دائر کی گئی ہیں، تاہم ابھی تک ان پر سماعت مقرر نہیں کی گئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر 30 اکتوبر تک سماعت نہ ہوئی تو درخواستیں بےکار ہو جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 23 اکتوبر کو شبلی فراز کی نشست پر انتخابات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے، اور درخواست کی ہے کہ ناانصافی نہ ہو اور کیس کی سماعت جلد سے جلد کی جائے۔









