لاہور میں گوشت کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزارتِ پیداوار کی اہم تجویز

0
123
لاہور میں گوشت کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزارتِ پیداوار کی اہم تجویز

لاہور: حکومت نے ملک میں عوام کو مناسب نرخوں پر گوشت فراہم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ پیداوار نے مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمد پر کچھ عرصے کے لیے پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلابوں کے باعث زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ برآمدات پر عارضی پابندی کا مقصد مقامی منڈیوں میں دستیابی بڑھا کر قیمتوں میں کمی لانا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو اور مٹن کی 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم لاہور سمیت بیشتر شہروں میں یہ نرخ لاگو نہیں۔ مقامی مارکیٹوں میں مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو جبکہ بیف اس سے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت ہو رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے نفاذ سے عوام کو ریلیف ملنے اور گوشت کی قیمتوں میں استحکام آنے کی توقع ہے۔

Leave a reply