سونےکی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 440,900 روپےتک پہنچ گئی

0
44
سونےکی قیمت میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 440,900 روپےتک پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,800 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4,972 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس نرخ 58 ڈالر بڑھ کر 4,198 ڈالر ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا تعلق عالمی مارکیٹ، کرنسی کے تبادلے کے نرخ اور سیاسی و معاشی عوامل سے ہے۔

Leave a reply