پاسپورٹ رینکنگ 2025: ایشیائی ممالک سرفہرست، سنگاپور سب پر بازی لے گیا

0
73
پاسپورٹ رینکنگ 2025: ایشیائی ممالک سرفہرست، سنگاپور سب پر بازی لے گیا

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی تازہ ترین درجہ بندی میں ایشیائی ممالک ایک بار پھر سرفہرست آ گئے ہیں۔ بین الاقوامی درجہ بندی کرنے والی تنظیم ہینلے اینڈ پارٹنرز نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ سب سے زیادہ ویزا فری رسائی فراہم کرتا ہے۔

سنگاپور کے شہری دنیا کے 193 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرنے کی سہولت رکھتے ہیں، جس کی بنیاد پر اسے فہرست میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر بھی ایشیائی ممالک

درجہ بندی کے مطابق:

جنوبی کوریا کا پاسپورٹ دوسرے نمبر پر ہے، جو 190 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی فراہم کرتا ہے۔

جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے، جس کے شہری 189 ممالک میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔

یورپی ممالک کی پوزیشن

چوتھے نمبر پر جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین براجمان ہیں، جن کے پاسپورٹس سے 188 ممالک میں داخلہ ممکن ہے۔

پانچویں نمبر پر ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئرلینڈ، بیلجیئم، آسٹریا اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس ہیں، جن کی ویزا فری رسائی 187 ممالک تک ہے۔

چھٹے نمبر پر یونان، ہنگری، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن رہے، جن کے شہری 186 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔

امریکی پاسپورٹ پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کا پاسپورٹ اب ٹاپ 10 ممالک میں شامل نہیں رہا، اور پہلی بار 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ یہ ہینلے انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکی پاسپورٹ اس حد تک نیچے آیا ہے۔

سب سے تیزی سے بہتری دکھانے والے پاسپورٹس

چین کا پاسپورٹ گزشتہ 10 سالوں میں 30 درجے بہتری کے ساتھ اب 64 ویں نمبر پر ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی غیر معمولی بہتری دکھائی ہے اور ایک دہائی میں 34 درجے ترقی کے بعد 8 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

کمزور ترین پاسپورٹس

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان کا شمار بھی کیا گیا ہے، جس کا نمبر 103 واں ہے۔ پاکستانی شہری صرف 31 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت رکھتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ یمن کا پاسپورٹ بھی اسی نمبر پر ہے۔

اس سے نیچے:

عراق (104)

شام (105)

افغانستان (106)

جبکہ پاکستان سے کچھ اوپر صومالیہ، نیپال، بنگلا دیش، شمالی کوریا، فلسطین، ایران اور دیگر ممالک موجود ہیں۔

Leave a reply