ٹرمپ کا دعویٰ: حماس کو امریکا کی جانب سے مخصوص مدت تک مسلح رہنے کی اجازت دی گئی

0
105
ٹرمپ کا دعویٰ: حماس کو امریکا کی جانب سے مخصوص مدت تک مسلح رہنے کی اجازت دی گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کو ایک مخصوص مدت تک مسلح رہنے کی امریکا نے اجازت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو اس بات کا علم ہے کہ حماس دوبارہ غزہ میں منظم ہو رہی ہے۔

یہ بیان انہوں نے اسرائیل روانگی سے قبل صدارتی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا۔ جب ان سے حماس کی دوبارہ منظم ہونے اور اسے ممکنہ طور پر فلسطینی پولیس فورس کے طور پر استعمال کیے جانے سے متعلق رپورٹس پر سوال کیا گیا، تو ٹرمپ نے کہا کہ حماس “علاقے میں نظم و ضبط بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “تقریباً 60 ہزار افرادشہیدہوچکے ہیں، جو کہ ایک بڑی قیمت ہے۔”

ٹرمپ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ غزہ کے شہری محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو لوٹیں اور اپنی زندگی دوبارہ شروع کریں۔ تاہم انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ غزہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور واپسی کے بعد وہاں کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 20 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جاری جنگ بندی مذاکرات میں حماس کو غیر مسلح کرنے کا معاملہ سب سے بڑا تنازعہ بنا ہوا ہے۔ مذاکرات کار اس پر متفق نہیں ہو سکے کہ یہ عمل کب اور کیسے مکمل کیا جائے۔

Leave a reply