“کراچی میں خاموشی سے طے پانے والا معاہدہ… نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کو تیار؟”

0
105
"کراچی میں خاموشی سے طے پانے والا معاہدہ… نوجوانوں کی تقدیر بدلنے کو تیار؟"

پاکستان اور سعودی عرب نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیشرفت کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادے منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں طے پائی۔

دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے دو اہم یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن کا مقصد نوجوان نسل کو آئی ٹی تعلیم اور کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور دیگر نمائندے بھی شریک تھے۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے تعلیم، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کی سرپرستی ناگزیر ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ مستقبل قریب میں پاکستان اور سعودی عرب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

دورے کے اختتام پر گورنر سندھ نے شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کو کراچی ایئرپورٹ پر الوداع کہا۔ شہزادے نے پاکستانی میزبانی اور گورنر سندھ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply