
بھارت کے معروف باڈی بلڈر اور اداکار ورندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے کے باعث 41 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گھمن کو چند روز قبل کندھے میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر وہ علاج کے لیے امرتسر کے ایک اسپتال گئے۔ جمعرات کی شام انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
ورندر سنگھ گھمن نے باڈی بلڈنگ کے میدان میں 2009 میں “مسٹر انڈیا” کا اعزاز حاصل کیا تھا اور وہ “مسٹر ایشیا” مقابلے میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر چکے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور “ٹائیگر 3″، “مرجاںواں” اور “کبڈی ونس اگین” جیسی فلموں میں اداکاری کی۔
ورندر کے انتقال پر متعدد شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بالی وڈ اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں باصلاحیت اور محنتی شخصیت قرار دیا۔









