“امیر بالاج قتل کیس: مرکزی ملزم طیفی بٹ کا مبینہ مقابلے میں ‘انجام'”

0
102
"امیر بالاج قتل کیس: مرکزی ملزم طیفی بٹ کا مبینہ مقابلے میں 'انجام'"

رحیم یار خان کے علاقے میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کیس میں مطلوب ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے نام سے ہوئی ہے جو امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم تھا۔

اطلاعات کے مطابق، سی سی ڈی اہلکار طیفی بٹ کو تفتیش کے سلسلے میں لاہور سے رحیم یار خان منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں وہ مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق، طیفی بٹ کو گزشتہ روز دبئی سے پاکستان لایا گیا تھا، جہاں انہوں نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ وہ وطن واپس جا کر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر قتل کے متعدد مقدمات درج تھے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے کے حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

Leave a reply