علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ، عملے سے الوداعی ملاقات

0
132
علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ، عملے سے الوداعی ملاقات

پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، جو دو روز قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس سے اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہو گئے۔

روانگی سے قبل انہوں نے عملے سے مصافحہ کیا اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ علی امین گنڈاپور کے ترجمان کے مطابق، یہ ملاقات ایک خوشگوار اور شائستہ ماحول میں ہوئی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ پارٹی کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے، تاہم تاحال گنڈاپور کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوا۔

اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی ان کے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، اور باضابطہ موصول ہونے پر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply