مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے، سات افراد زخمی

0
112
مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے، سات افراد زخمی

تاندلیانوالہ (فیصل آباد): شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت منہدم ہونے سے دو معصوم بچے جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تاندلیانوالہ کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں بارش کے دوران خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے کے وقت تمام متاثرہ افراد مکان کے اندر موجود تھے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Leave a reply