
سونے کی قیمت پہلی بار 4 لاکھ روپے فی تولہ سے تجاوز کرگئی
کراچی میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ روپے فی تولہ سے بڑھ گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 4 لاکھ 3ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5058 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے پر بند ہوئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3818 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔








