پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ فائنل کی فیس شہداء کے نام کر دی

0
172
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ فائنل کی فیس شہداء کے نام کر دی

دبئی – حالیہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی میچ فیس ایک اہم قومی مقصد کے لیے وقف کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، قومی ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی مکمل فیس 7 مئی کو پیش آنے والے واقعے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں اور بچوں کے نام کردی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ قدم ان خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر اٹھایا گیا ہے جو اس سانحے سے متاثر ہوئے۔

یاد رہے کہ 7 مئی کو دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی شدت اختیار کر گئی تھی، جس میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ بعد ازاں کشیدگی کے خاتمے کے لیے عالمی ثالثی کے ذریعے سیز فائر ممکن ہو سکا۔

دوسری جانب، فائنل میچ کے بعد بھارتی کپتان کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنے میچز کی فیس ملکی دفاعی ادارے کو دینے کا اعلان کیا۔

Leave a reply