ایشیا کپ فائنل: پاک بھارت کپتانوں کا روایتی فوٹو سیشن ملتوی ہونے کا امکان

0
118
ایشیا کپ فائنل: پاک بھارت کپتانوں کا روایتی فوٹو سیشن ملتوی ہونے کا امکان

دبئی – ایشیا کپ 2025 کا فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، تاہم میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے روایتی ٹرافی فوٹو سیشن پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹیموں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث اس بار فائنل سے قبل ٹرافی کے ساتھ مشترکہ تصویری سیشن کا انعقاد نہیں ہو رہا۔ ایونٹ کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو ایسا کوئی فوٹو شوٹ طے نہیں ہے، جبکہ اتوار کو فائنل سے کچھ دیر قبل اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم کی جانب سے گروپ مرحلے کے دوران پاکستان ٹیم سے مصافحے سے گریز دیکھا گیا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں بڑھ گئی ہیں کہ دونوں کپتان شاید فائنل سے قبل ٹرافی کے ساتھ مشترکہ تصاویر نہ بنوائیں۔

دوسری طرف پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ ٹیم فائنل سے قبل رات 7 سے 10 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

Leave a reply