ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف: اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا

0
153
ٹرمپ کا دوٹوک مؤقف: اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل اب رک جانا چاہیے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے اس معاملے پر بات کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ مغربی کنارے پر مزید قبضے سے گریز کیا جائے۔ ٹرمپ نے کہا: “میں اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ ایسا نہیں ہوگا۔ اب بہت ہو چکا، رکنے کا وقت ہے۔”

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ غزہ کی صورتحال پر بھی اہم بات چیت ہوئی ہے، اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کی امید ظاہر کی ہے۔ ان کے مطابق، “ہم جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور انسانی بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔”

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل غزہ میں شدید فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع پر عالمی برادری کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم نیتن یاہو جلد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے ہیں، جو ان کے لیے ٹرمپ کے دوسرے صدارتی دور کا چوتھا دورہ ہوگا۔

ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مثبت ملاقات کی بھی تصدیق کی، جبکہ چینی ایپ ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ اب اس پلیٹ فارم کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

Leave a reply