بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں لاپتہ

0
154
بنوں کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں لاپتہ

بنوں کے علاقے خوجڑی سے تعلق رکھنے والے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلی کے شکار کے لیے گوادر سے روانہ ہوئے تھے۔ راستے میں ان کی لانچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔

رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ لانچ کے کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد قریبی بحری جہاز نے ایک ماہی گیر کو زندہ بچا لیا، تاہم دیگر 22 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور عمان میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے مسلسل رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپیل کی ہے کہ گمشدہ افراد کی فوری تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں تیز کی جائیں۔

Leave a reply