خلیج الاسکا میں پانی پر کھینچی قدرت کی سرحد

0
133
خلیج الاسکا میں پانی پر کھینچی قدرت کی سرحد

خلیج الاسکا: دنیا قدرتی عجائبات سے بھری پڑی ہے، لیکن بعض مناظر اتنے دل چسپ اور حیرت انگیز ہوتے ہیں کہ دیکھنے والے کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔ ایسا ہی ایک نایاب منظر خلیج الاسکا کے قریب دیکھا جا سکتا ہے، جہاں دو عظیم سمندر — بحرِ اوقیانوس اور بحرِالکاہل — ایک دوسرے سے ملتے تو ہیں، لیکن ان کے پانی آپس میں گھلتے نہیں۔

یہ قدرتی منظر کسی فطری شاہکار سے کم نہیں۔ ایک طرف گہرے نیلے شفاف پانی کی وسعت ہے، جبکہ دوسری جانب مٹیالا نیلا پانی بہتا دکھائی دیتا ہے۔ دونوں کے درمیان ایک واضح لکیر سی بن جاتی ہے، جیسے کسی نے پانی پر سرحد کھینچ دی ہو۔

یہ منظر اُس وقت دنیا بھر میں وائرل ہوا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی، جس میں ایک شخص دونوں سمندروں سے پانی بھر کر ایک ہی ٹیوب میں ڈالتا ہے، لیکن پانی آپس میں مکس نہیں ہوتا۔ ہلانے پر بھی دونوں اقسام کے پانی الگ الگ تہوں کی شکل میں موجود رہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، اس مظہر کی سائنسی وضاحت موجود ہے۔ دونوں سمندروں کے پانی کی کیمیائی اور طبیعی خصوصیات یکساں نہیں۔ بحرِ اوقیانوس کا پانی زیادہ نمکین اور بھاری ہوتا ہے، جب کہ بحرِالکاہل کا پانی نسبتاً کم نمکین اور ہلکا ہوتا ہے۔ ان میں درجہ حرارت، بہاؤ کی رفتار، اور موجود معدنیات و نامیاتی اجزاء بھی مختلف ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ پانی فوری طور پر یکجا نہیں ہو پاتا۔

ماہرین مزید بتاتے ہیں کہ جیسے تیل اور پانی آپس میں نہیں ملتے، ویسے ہی مختلف کثافت رکھنے والے پانی بھی ایک دوسرے میں فوری حل نہیں ہوتے۔ نتیجتاً یہ الگ الگ تہوں کی شکل میں بہتے ہیں۔

خلیج الاسکا کا یہ منظر نہ صرف سائنسی تجسس کو جنم دیتا ہے بلکہ قدرت کے پیچیدہ اور حسین نظام کی جھلک بھی دکھاتا ہے۔ یہ یاد دہانی ہے کہ ہماری دنیا اب بھی ایسے کئی رازوں سے بھری ہوئی ہے جو انسان کو حیران اور مسحور کر دیتے ہیں۔

Leave a reply