وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

0
172
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے ہیں۔

دوحہ میں آج ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نے قطر کا دورہ کیا ہے۔ اجلاس فلسطین میں کشیدگی، اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس کانفرنس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا، تاہم اس حملے میں حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی تھی۔ قطر پر اس حملے کی کئی ممالک، بشمول پاکستان، نے شدید مذمت کی اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا

Leave a reply